Font by Mehr Nastaliq Web

یارو مجھے حضور کی قربت میں لے چلو

حافظ عبدالجلیل

یارو مجھے حضور کی قربت میں لے چلو

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    یارو مجھے حضور کی قربت میں لے چلو

    مجھ غم زدہ کو قریۂ راحت میں لے چلو

    میں جل رہا ہوں کب سے یہاں غم کی دھوپ میں

    اب تو مجھے بھی سایۂ رحمت میں لے چلو

    عصیاں کے اس مریض کا کوئی نہیں علاج

    چارو گرو حضور کی صحبت میں لے چلو

    خوشبوئے مصطفیٰ کی میں برکت سمیٹ لوں

    مجھ کو حرا و ثور کی خلوت میں لے چلو

    محشر میں مجھ کو دیکھ کے کہنے لگے ملک

    نوکر ہے یہ حضور کا جنت میں لے چلو

    پائے گا دل کا چین کہ ہے مضطرب جلیلؔ

    اس کو اٹھا کے مرکزِ راحت میں لے چلو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے