Font by Mehr Nastaliq Web

بسی دل میں ہمیشہ سے مدینے کی طلب آقا

حافظ عبدالجلیل

بسی دل میں ہمیشہ سے مدینے کی طلب آقا

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    بسی دل میں ہمیشہ سے مدینے کی طلب آقا

    درِ اقدس پہ آنے کا بنے گی پھر سبب آقا

    میں لت پت ہوں گناہوں میں مگر اے رحمت عالم

    جو پھر بھی آپ بلوائیں نہیں ہے کچھ عجب آقا

    قطار اندر قطار آتے ہیں منگتے آپ کے در پر

    سوال ان کا ہو جیسا بھی تو ٹھکراتے ہیں کب آقا

    بسر ہو زندگی ساری کچھ اس انداز میں اپنی

    کہ مکہ میں جو دن گزرے مدینے میں ہو شب آقا

    تجھے رب نے وہ سکھلایا نہ تھا جو علم میں تیرے

    نہیں مخفی ہے تجھ سے تو کسی کا بھی نسب آقا

    کرم کی اک نظر کر دے بڑی مشکل نے گھیرا ہے

    زبوں حالی مسلماں کی تجھے معلوم سب آقا

    ذرا جھولی کو بھر دیجے یہ کیوں کر مانگ پائے گا

    جلیلِؔ بے ہنر کو تو نہیں آتا ہے ڈھب آقا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے