Font by Mehr Nastaliq Web

آ گیا ہے چین دل کو در تمہارا دیکھ کر

حافظ عبدالجلیل

آ گیا ہے چین دل کو در تمہارا دیکھ کر

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    آ گیا ہے چین دل کو در تمہارا دیکھ کر

    بجھ گئی ہے تشنگی روضہ پیارا دیکھ کر

    مرحبا ہر اک زباں پر آ گیا بے ساختہ

    آمنہ بی بی تری آنکھوں کا تارا دیکھ کر

    محوِ حیرت تھیں قبیلہ سعد کی سب دائیاں

    اے حلیمہ سعدیہ تیرا دلارا دیکھ کر

    قبر میں مشکل بنی تھی آئے جب منکر نکیر

    ہو گئی دل کو تسلی پھر سہارا دیکھ کر

    در پہ چشمِ نم کھڑے تھے مانگنے والے سبھی

    ہوگئے وہ مہرباں دامن پسارا دیکھ کر

    کیف میں ڈوبے ہوئے ہیں آپ کے در پر کھڑے

    اوج پر اپنے مقدر کا ستارا دیکھ کر

    تھے پریشاں حشر میں اپنے گناہوں کے سبب

    آ گئے پھر آپ ہم کو بے سہارا دیکھ کر

    کون چاہے گا وہاں سے لوٹ کر آنا جلیلؔ

    گنبدِ خضریٰ کا وہ دلکش نظارا دیکھ کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے