Font by Mehr Nastaliq Web

قلادہ شاہِ جیلاں کا گلے میں ڈال رکھا ہے

حافظ عبدالجلیل

قلادہ شاہِ جیلاں کا گلے میں ڈال رکھا ہے

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    قلادہ شاہِ جیلاں کا گلے میں ڈال رکھا ہے

    اسی نے غم کے طوفاں میں ہمیں سنبھال رکھا ہے

    ہے نسبت قادری جس کی مقدر اس کا کیا کہنے

    نظر ہو دیکھنے والی صدف میں لعل رکھا ہے

    مریدی لا تخف کی ہے ضمانت ان کے نوکر کو

    مرے رب نے بلائوں کو تبھی تو ٹال رکھا ہے

    دھنسا جاتا ہوں دلدل میں گناہوں کی مگر میراں

    ترے صدقے میں مولیٰ نے بھی پردہ ڈال رکھا ہے

    کبھی حاجت نہیں رہتی ہمیں در در پہ جانے کی

    ترے در کی غلامی نے سدا خوشحال رکھا ہے

    کخردلۃٍ علیٰ حکمِ اتصالٖ سامنے سب کچھ

    فرازِ آسماں میں یا تہِ پاتال رکھا ہے

    دلِ مردہ جلا پائے گا بالآخر جلیلؔ اپنا

    شہِ بغداد کے در پر جو ڈیرہ ڈال رکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے