اللہ اللہ منزل_عز_و_قار_فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ)
اللہ اللہ منزل عز و قار فاطمہ
چومی حوران جناں نے رہ گزار فاطمہ
ہے بظاہر سادہ سی قبر منور آپ کی
آج بھی محلوں سے اونچا ہے دیار فاطمہ
آیت تطہیر نازل کر کے رب نے دہر میں
مومنوں پر کر دیا ظاہر وقار فاطمہ
سر لعینوں کے اچھلتے آئیں گے ہر سو نظر
آ رہا ہے سوئے مقتل شہسوار فاطمہ
کربلا اب تو بتا ہے کتنے پھولوں کی طلب
لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہار فاطمہ
فضل رب سے ابن زہرا دین پر قرباں ہوئے
ہے شریعت تب سے اب تک قرض دار فاطمہ
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 400)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.