Sufinama

تم جو کہتے ہو لا_مکان ہے یہ

حافظ حبیب علی شاہ

تم جو کہتے ہو لا_مکان ہے یہ

حافظ حبیب علی شاہ

MORE BYحافظ حبیب علی شاہ

    تم جو کہتے ہو لا مکان ہے یہ

    میرے محبوب کا مکان ہے یہ

    جلد سودا خریدئے آکر

    حضرت عشق کی دکان ہے یہ

    جس کو سب ذوق و شوق کہتے ہیں

    گنج الفت کا راز دان ہے یہ

    پاؤں رکھیو سنبھال کر اے دل

    میری دلبر کا آستاں ہے یہ

    زاہد میں نے پی شراب نہیں

    نشۂ عشقکان نشا ہے یہ

    فی الحقیقت ہے دفتر عشاق

    کون کہتا ہے داستان ہے یہ

    کیجیے شوق سے سلام ادب

    شاہ اجمیر کا مکان ہے یہ

    لوگ جس کو حبیبؔ کہتے ہیں

    در جاناں کا داربان ہے یہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے