مقام_قرب تک وہ مظہر_نور_خدا پہنچے
مقام قرب تک وہ مظہر نور خدا پہنچے
نظر انساں کی کیا پہنچے جہاں پر مصطفیٰ پہنچے
جہاں انساں پہنچ سکتا نہیں اپنے تصور سے
محمدؐ مصطفیٰؐ لے کر بشر کا آئینہ پہنچے
نوازا ہے خدا نے منصب عالی سے حضرت کو
جہاں پر آپ پہنچے کیوں وہاں تک دوسرا پہنچے
کرو صل علیٰ کا ورد اس صورت سے محفل میں
فرشتوں تک صدائے نغمۂ صل علیٰ پہنچے
پہنچ سکتے نہیں جبرئیل بھی جس جا پہ اے حافظؔ
وہاں شمس الضحیٰ پہنچے وہاں نور الہدیٰ پہنچے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.