Font by Mehr Nastaliq Web

خیال طیبہ کے قرباں ہے دنیا کیف زا میری

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

خیال طیبہ کے قرباں ہے دنیا کیف زا میری

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    خیال طیبہ کے قرباں ہے دنیا کیف زا میری

    مدینے کا چمن میرا مدینے کی فضا میری

    سکون دل قرار جاں بھی ہے ذکر جمیل ان کا

    ہے یاد سرور کونین بھی مشکل کشا میری

    بہ فیض شاہ دیں پہنچوں گا اک دن پھر مدینے میں

    کہ لوٹے گی ہم آغوش اثر ہو کے دعا میری

    محبت میں نہیں بیکار نغمہ ہو کہ نالہ ہو

    پہنچتی ہے در محبوب عالم تک صدا میری

    اجل آئی تو ان کی شکل زیبا سامنے ہوگی

    نوید شوق لے کر آئے گی اک دن قضا میری

    مداوائے دل رنجور ہے باب کرم ان کا

    انہی کی بارگاہ پاک ہے دارالشفا میری

    نہیں جچتا مری نظروں میں فن کیمیا سازی

    کہ ہے خاک در شاہِ مدینہ کیمیا میری

    مجھے راس آئی ہے مظہرؔ گدائی شاہ طیبہ کی

    کہ ہے ذات شہِ ہر دوسرا حاجت روا میری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے