Font by Mehr Nastaliq Web

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

حافظ مظہرالدین مظہرؔ

MORE BYحافظ مظہرالدین مظہرؔ

    جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

    مری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے

    کوئی آگاہ نہ تھا شان خدا سے پہلے

    جلوہ بے رنگ تھا اک میلوہ نما سے پہلے

    کر نہ منزل کی طلب راہنما سے پہلے

    ذکر محبوب سنا ذکر خدا سے پہلے

    بے وضو عشق کے مذہب میں عبادت ہے حرام

    خوب رو لیتا ہوں خواجہ کی ثنا سے پہلے

    ترے عرفان پر موقوف ہے عرفان خدا

    کہ ترا نام سنا ہم نے خدا سے پہلے

    دم آخر مجھے آقا کی زیارت ہوگی

    ایک دن آئیں گے سرکار قضا سے پہلے

    حق سے کرتا ہوں دعا پڑھ کے محمد پہ دردو

    یہ وسیلہ بھی ضروری ہے دعا سے پہلے

    ہم نے بھی اس در اقدس پر جمائی ہے نظر

    جس جگہ منگتوں کو ملتا ہے صدا سے پہلے

    نعت میں کیف و اثر کی ہے طلب تو مظہرؔ

    مانگ لے سوز درِ شاہِ ہدا سے پہلے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے