Font by Mehr Nastaliq Web

زائروں کی بھیڑ ہو روضہ تیرا ہو، میں نہ ہوں

حافظ پیلی بھیتی

زائروں کی بھیڑ ہو روضہ تیرا ہو، میں نہ ہوں

حافظ پیلی بھیتی

MORE BYحافظ پیلی بھیتی

    زائروں کی بھیڑ ہو روضہ تیرا ہو، میں نہ ہوں

    وائے ناکامی کہ اک خلق خدا ہو، میں نہ ہوں

    دل کی دل ہی میں مری جاتی ہیں گھٹ کر حسرتیں

    قافلہ ملک عرب کو جا رہا ہو، میں نہ ہوں

    صدقہ اس روضہ کے دل سے جسم سے اور جان سے

    اک جہاں اک خلق اک عالم فدا ہو، میں نہ ہوں

    میں وہ رد خلق ٹھہرا ہوں کہ بزم شاہ میں

    انس ہو جن ہوں فرشتہ ہوں ہوا ہو، میں نہ ہوں

    کس طرح روضہ پہ جا کر یا خدا ہوں باریاب

    جب مری تقدیر میں یہ ہی لکھا ہو، میں نہ ہوں

    دفتر ذکر نبی حافظؔ ہے تیری یادگار

    تا قیامت خلق میں شہرہ مرا ہو میں نہ ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے