عجب رتبہ جنابِ خواجۂ اجمیر کا پایا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
عجب رتبہ جنابِ خواجۂ اجمیر کا پایا
شریعت میں طریقت میں شہنشاہِ ولا پایا
نہ کیوں نازاں ہوں ہم مثلِ سکندر اپنے طالع پر
محمد سا شفیع ہے اور تجھ سا رہنما پایا
شبِ معراج جو خرقہ ملا شاہِ دو عالم کو
وہی تم نے مرے خواجہ رسول اللہ کا پایا
نہیں طاقت زباں میں شکر خالق ہو ادا کیوں کر
کہ اس کے فضل سے ہندالولی سا رہنما پایا
بخطِ نور پیشانئی اقدس پر دمِ رحلت
حبیب الا مات فی و حب اللہ لکھا پایا
تعالیٰ اللہ تیرا وصف کیا میں کیا زباں میری
کہ تو نے رتبۂ اعلیٰ فنا فی اللہ کا پایا
توئی حاجت روائے اہل حاجت وقت مشکل ہے
معین و دستگیر بیکساں مشکل کشا پایا
جلا دینِ نبی کو آپ نے دی ہند میں آ کر
خطابِ خواجۂ اکبر معین الدین کا پایا
گیا جو اہلِ حاجت جب ترے دربارِ اقدس میں
مرادیں اس کی بر آئیں جو کچھ تھا مدعا پایا
شریعت اور طریقت معرفت کے آپ مخزن ہیں
حقیقت میں خضر تم کو رہِ ارشاد کا پایا
اگر چشمِ حقیقت سے کسی نے آپ کو دیکھا
تو فی الواقع تمہیں نائب رسول اللہ کا پایا
جدائی میں تمہاری حافظؔ مضطر تڑپتا ہے
یہی افسوس ہے کب سے نہ دیدار آپ کا پایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.