ہے قم_بہ_اذنی معجزہ جس کے غلام کا
ہے قم بہ اذنی معجزہ جس کے غلام کا
رتبہ ہے وہ ہمارے علیہ السلام کا
اعجاز انبیا کو نہ کر مجھ سے تو بیاں
ادنیٰ مقام ہے شہ عالی مقام کا
مت دسترس کو پوچھ تو شق القمر کو دیکھ
جبریل ہے برید جہاں کے پیام کا
آیات بینات کی رمزیں نہ پاتی خلق
شارح اگر نہ ہوتا وہ حق کے کلام کا
لیل و نہار چاہے اگر خوب گزرے عشقؔ
کر ورد اس کے نام کو تو صبح و شام کا
- کتاب : کلیات رکن الدین عشقؔ اور ان کی حیات و شاعری (Pg. 2)
- Author : قریشہ حسین
- مطبع : دی آزاد پریس، پٹنہ (1979)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.