Font by Mehr Nastaliq Web

مسلم ہے قرآں شہادت نبی کی

حیدر دہلوی

مسلم ہے قرآں شہادت نبی کی

حیدر دہلوی

MORE BYحیدر دہلوی

    مسلم ہے قرآں شہادت نبی کی

    خدا خود بتاتا ہے عظمت نبی کی

    رلاتی ہے خوں مجھ کو فرقت نبی کی

    الٰہی دکھا جلد صورت نبی کی

    یہ ہے اصل سرمایۂ دین و دنیا

    الٰہی عطا کر محبت نبی کی

    زمانے کا پھر سے تقاضہ یہی ہے

    کہ پھر آ پڑی ہے ضرورت نبی کی

    خدا جس کو دے پار ہو اس کا بیڑا

    ہے اللہ کی ذین الفت نبی کی

    مقامات بدر واحد جانتے ہیں

    جلالت نبی کی شجاعت نبی کی

    مدینے کے دل میں لگن لگ رہی ہے

    خدا جانتا ہے حقیقت نبی کی

    الٰہی عطا کر یہ جذب محبت

    ہر اک درد بن جائے الفت نبی کی

    بصد حسن و اخلاق و اخلاص و شفقت

    دلوں پر ہے قائم حکومت نبی کی

    مدینہ کی جانب چل اے جذبۂ دل

    کہ بے چین کرتی ہے فرقت نبی کی

    سر حشر آخر کھلے گا یہ حیدرؔ

    رسولوں سے افضل ہے امت نبی کی

    مأخذ :
    • کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 104)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے