نسیم_مدینہ مسرت ہے مری
نسیم مدینہ مسرت ہے مری
یہ آنا ہی اس کا قیامت ہے مری
ملیں تم سے کیوں کیا حقیقت ہے مری
ہیں خود آپ موجد جو صورت ہے مری
ہو خود رازداں تم کہو خود میں کیا ہوں
بیاں میں کروں کیا حقیقت ہے مری
وہ بت مجھ سے کہتا ہے صورت دکھا کر
ہر اک شکل میں ہوں یہ صورت ہے مری
ہر اک دل پہ قبضہ کیا جس نے اپنا
یہی فی الحقیقت محبت ہے مری
اگر پردہ ہو تری صورت کو مجھ سے
یہی تو مری جاں قیامت ہے مری
جو کرتی ہے بے چپن عالم کے دل کو
وہ کیا ہے تو کہتے ہیں الفت ہے مری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.