Font by Mehr Nastaliq Web

ہے بزم فلک چاند تاروں سے روشن سحر جلوہ پردے میں دکھلا رہی ہے

حاجی تجاروی

ہے بزم فلک چاند تاروں سے روشن سحر جلوہ پردے میں دکھلا رہی ہے

حاجی تجاروی

MORE BYحاجی تجاروی

    ہے بزم فلک چاند تاروں سے روشن سحر جلوہ پردے میں دکھلا رہی ہے

    یہ کون آج دنیا میں تشریف لایا زمیں اپنی ہستی پہ اترا رہی ہے

    کرم کی نمائش ہے جلوں کی بارش تجلیٔ حق جلوہ فرما رہی ہے

    الم ہے کہ مٹتے چلے جا رہے ہیں خوشی ہے کہ چھاتی چلی جا رہی ہے

    وہ رحمت سراپا وہ نور مجسم وہ محبوب خالق وہ مطلوب عالم

    ہوا ہے کچھ اس شان سے جلوہ فرما خدائی تصدق ہوئی جا رہی ہے

    یتیموں کا حامی غریبوں کا یاور فقیروں کا داتا امیروں کا رہبر

    عجب شان ہے شان بزم محمد خدا کی خدائی کھنچی آ رہی ہے

    وہ شمع ہدایت وہ ختم رسالت محبت کا کعبہ عقیدت کا قبلہ

    یہ عظمت یہ رفعت کہ قدموں پہ اس کے جبیں دو عالم جھکی جا رہی ہے

    اخوت کا درس کس نے پڑھایا کہ دنیا سے جڑ کاٹ دی دشمنی کی

    محبت کے چشمے ابلنے لگے اب کدورت دلوں کی مٹی جا رہی ہے

    ملک صف بہ صف ایسا وہ ہیں کیسے پڑی ہے قیامت میں کیسی یہ ہلچل

    بڑھی پشیائی کو رحمت خدا کی یہ کس کی سواری چلی آ رہی ہے

    تصور میں روضہ کا نقشہ کھنچا ہے نظر کر رہی ہے طواف مدینہ

    مگر ہجر آقا ہے پھر ہجر آقا تڑپتا ہے دل روح گھبرا رہی ہے

    بلائیں گے جب تک نہ روضہ پہ آقا مری روح کو چین مشکل ہے حاجیؔ

    کبھی شوق مولیٰ میں دل رو رہا ہے کبھی یاد طیبہ کی تڑپا رہی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 96)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے