اے خالقِ دوعالم ہر سمت تو ہی تو ہے
اے خالقِ دوعالم ہر سمت تو ہی تو ہے
جلوہ ہر ایک شئے میں تیرا ہی چار سو ہے
تو رونق چمن ہے تو زینت گلستاں
غنچے میں تیری رنگت پھولوں میں تیری بو ہے
بلبل ہوچاہے قمری کوئل ہو یا پپیہا
ہر ایک کی زباں پر گلشن میں تو ہی تو ہے
دیر وحرم میں تجھ کو کیسے بھلا میں ڈھونڈھوں
تو جان آروزو جب زیب رگِ گلو ہے
در پر انہیں کے جامیؔ یہ جان تن سے نکلے
آنکھوں کا ہے یہ ارماں دل کی یہ آرزو ہے
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 104)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.