Sufinama

تاجدار_حرم ہو نگاہ_کرم

حکیم مرزا مدنی

تاجدار_حرم ہو نگاہ_کرم

حکیم مرزا مدنی

MORE BYحکیم مرزا مدنی

    قسمت میں مری چین سے جینا لکھ دے

    ڈوبے نہ کبھی میرا سفینا لکھ دے

    جنت بھی گوارا ہے مگر میرے لئے

    اے کاتب تقدیر مدینہ لکھ دے

    تاجدار حرم ہو نگاہ کرم

    ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے

    تاجدار حرم ہو نگاہ کرم

    چشم رحمت بکشا سوئے من انداز نظر

    اے قریشی لقبی ہاشمی و مطلبی

    تاجدار حرم ہو نگاہ کرم

    یا رسول اللہ باحوال خیال ما بیں

    روبپا افتادہ ام از شرم عصیاں را متیں

    بحر می چوں من نباشد در تمامی امتت

    رحم کن بر حال ما یا رحمت اللعالمیں

    تاجدار حرم ہو نگاہ کرم

    کا تم سے کہوں اے عرب کے کنور تم جانت ہو من کی بتیاں

    درد فرقت تو اے امی لقب کاٹے نہ کٹت ہے اب رتیاں

    توری پریت میں سدھ بدھ سب میری کب تک یہ رہے گی بے خبری

    گاہے بہ فگن دزدیدہ نظر کبھی سن بھی لو ہمری بتیاں

    تاجدار حرم ہو نگاہ کرم

    تاجدار حرم ہو نگاہ کرم ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے

    حامیٔ بیکساں کیا کہے گا جہاں آپ کے در سے خالی اگر جائیں گے

    کوئی اپنا نہیں غم کے مارے ہیں ہم آپ کے در پہ فریاد لائے ہیں ہم

    ہو نگاہ کرم ورنہ چوکھٹ پہ ہم آپ کا نام لے کے مر جائیں گے

    مے کشو آؤ مدینے چلیں آو مدینے چلیں آؤ مدینے چلیں

    دکھ درد و الم سب چھٹتے ہیں حسنین کے صدقے بٹتے ہیں

    مدینے چلیں آؤ مدینے چلیں

    تجلیوں کی عجب ہے فضا مدینے میں

    نگاہ شوق کی انتہا ہے مدینے میں

    غم حیات نہ خوف فضا مدینے میں

    نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں

    ادھر ادھر نہ بھٹکتے پھرو خدا کے لئے

    براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں

    مدینے چلیں آؤ مدینے چلیں

    مے کشو آؤ مدینے چلیں دست ساقیٔ کوثر سے پینے چلیں

    یاد رکھو اگر اٹھ گئی اک نظر جتنے خالی ہیں سب جام بھر جائیں گے

    خوف طوفان ہے بجلیوں کا ہے ڈر سخت مشکل ہے آقا کدھر جائیں گے

    آپ ہی گر نہ لیں گے ہماری خبر ہم مصیبت کے مارے کدھر جائیں گے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عاطف اسلم

    عاطف اسلم

    مأخذ :
    • کتاب : Pakistani Qawwalian (Pg. 18)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے