Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سنو نعت محمد اور اٹھاؤ لطفِ روحانی

حمیدالحسن شکوہ آبادی

سنو نعت محمد اور اٹھاؤ لطفِ روحانی

حمیدالحسن شکوہ آبادی

MORE BYحمیدالحسن شکوہ آبادی

    سنو نعت محمد اور اٹھاؤ لطفِ روحانی

    شریکِ بزمِ اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    یہ فخر انبیا ہیں اور ہیں محبوبِ یزادانی

    ہوا ہے اور نہ اب ہوگا محمد کا کوئی ثانی

    یہی ہیں نور عرفانی یہی ہیں نور ربانی

    ہوا نازل انہی پر ہیں یہی تفسیر قرآنی

    ہوا منظور جب اظہار کرنا اپنا خالق کو

    بنا کر نور احمد کا عیاں کی شانِ ربانی

    نہ ہوتے گر محمد تو نہ ہوتا عالم امکاں

    یہی ہے واقعہ سچا یہی ہے بات ایمانی

    شبِ معراج باہم ساکنانِ عرش کہتے تھے

    حبیب کبریا کی کبریا نے کی ہے مہمانی

    ہمیشہ کے لیے جھگڑا مٹایا حق و باطل کا

    ضیا اسلام نے پائی تمہیں سے نورِ یزدانی

    فرشتے بھی شرف ان کی غلامی میں سمجھتےہیں

    درِ احمد پہ کی جبریل نے خوش ہو کے دربانی

    خدا کا خوف ہے دل میں نہ پابندِ شریعت ہو

    مسلمانو سمجھتے ہو اسی کو کیا مسلمانی

    محبت آل احمد سے نہ ہوتو زہد لاحاصل

    رکھو گردش میں تم گو لاکھ تسبیحِ سلیمانی

    حمیدؔ اب فکر کیوں کرتے ہو جب یہ جانتے ہو تم

    کہ پیشانی میں لکھا ہے وہی ہے بات پیش آنی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے