Font by Mehr Nastaliq Web

تاج شاہی بھی ٹھوکر میں اپنی رہا جب کہ دل سے غلام نبی ہوگئے

حمیدالدین عاقلؔ

تاج شاہی بھی ٹھوکر میں اپنی رہا جب کہ دل سے غلام نبی ہوگئے

حمیدالدین عاقلؔ

MORE BYحمیدالدین عاقلؔ

    تاج شاہی بھی ٹھوکر میں اپنی رہا جب کہ دل سے غلام نبی ہوگئے

    ان کے در کی فقیری جو ہم کو ملی دونوں عالم سے ہم بھی غنی ہوگئے

    جن کے معبود تھے پتھروں کے صنم بت کدہ بن گیا تھا خدا کا حرم

    بھیس میں آدمی کے جب آپ آگئے جتنے تھے آدمی آدمی ہوگئے

    صدقِ صدیق بھی عدل فاروق بھی سب انہی کے ہے فیض کرم کا اثر

    یہ غلامی میں آئے غنی ہوگئے وہ فدائی بنے تو علی ہوگئے

    عرش پر گھومتی فرش پر گونجتی اہل دل کی تھی دھڑکن بلالی اذاں

    جب سیہ فام حبشی نے تھامے قدم لطف سرکار سے سیدی ہوگئے

    کون تھا جانتا کون تھا مانتا ہم تو گمنامیوں کے اندھیرے میں تھے

    ان کے ذکر مبارک کی برکت ہے یہ ہم بھی عاقلؔ جواب عالمی ہوگئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے