ہو مہر و کرم کی مجھ پہ نظر میرے شہباز غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
ہو مہر و کرم کی مجھ پہ نظر میرے شہباز غریب نواز
ہے دھیان تمہارا آٹھ پہر میرے شہباز غریب نواز
وہ بندۂ خاص خدا ہو تم کہ گدا کو امیر بنا دو تم
ہے کس کی نظر میں ایسا اثر میرے شہباز غریب نواز
دنیا سے نہ مجھ کو شوق رہے عقبیٰ ہی کا مجھ کو ذوق رہے
ہو جائے عنایت مجھ پہ اگر میرے شہباز غریب نواز
یہ داغ غمِ دل دھو جائے ہر مشکل آساں ہو جائے
امید ہو جو کچھ پوری کر میرے شہباز غریب نواز
ہیں آپ خدا کے خاص ولی فرزند نبی اولاد علی
اللہ کا گھر ہے آپ کا گھر میرے شہباز غریب نواز
ہو مجھ پہ نگاہِ لطف و کرم میں جھیلوں کب تک صدمہ و غم
صد پارہ ہوئے ہیں قلب و جگر میرے شہباز غریب نواز
ہوتا بہ فلک عزت اس کی جاگے سوئی قسمت اس کی
تم دیکھ لو جس کو اٹھا کے نظر میرے شہباز غریب نواز
ہے آپ سا کون شفیق مرا محسن غم خوار رفیق مرا
کیا چھوڑ کے جاؤں آپ کا در میرے شہباز غریب نواز
ہاں دیکھیں اٹھا کر ایک نظر اب سوئے حامدؔ خستہ جگر
جز آپ کے لے گا کون خبر میرے شہباز غریب نواز
- کتاب : دیوان حامد (Pg. 103)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.