Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چٹکیاں دل میں لیتی رہیں آرزو

حامد رضا خاں

چٹکیاں دل میں لیتی رہیں آرزو

حامد رضا خاں

MORE BYحامد رضا خاں

    چٹکیاں دل میں لیتی رہیں آرزو

    آنکھیں پھر پھر کے کرتی رہیں جستجو

    عرش تا فرش ڈھونڈ آیا میں تجھ کو تو

    نکلا اقرب زحبلی و رید گلو

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    رہ کے پردوں میں تو جلوہ آرا ہوا

    بس کے آنکھوں میں آنکھوں سے پردہ کیا

    آنکھ کا پردہ، پردہ ہوا آنکھ کا

    بند آنکھیں ہوئیں تو ، نظر آیا تو

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    کعبۂ کعبہ ہے کعبۂ دل میرا

    کعبہ پتھر کا دل جلوہ گاہ خدا

    ایک دل پر ہزاروں ہی کعبہ خدا

    کعبۂ جان و دل کعبہ کی آبرو

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    طور سینا پہ تو جلوہ آرا ہوا

    صاف موسیٰ سے فرما دیا لن تریٰ

    اور انی ان اللہ شجر بول اٹھا

    تیرے جلوؤں کی نیرنگیاں سو بسو

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    کون تھا جس نے سبحانی فرما دیا

    اور ما اعظم شانی کس نے کہا

    با یزید اور بسطام میں کون تھا

    کب انا الحق تھی منصور کی گفتگو

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    یا الٰہی دکھا ہم کو وہ دن بھی تو

    آبِ زمزم سے کر کے حرم میں وضو

    با ادب شوق سے بیٹھ کر قبلہ رو

    مل کے ہم سب کہیں یک زبان ہو بہو

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    میں نے مانا کہ حامد گنہگار ہے

    معصیت کیش ہے اور خطاکار ہے

    میرے مولیٰ مگر تو ، تو غفار ہے

    کہتی رحمت ہے مجرم سے لا تقنطوا

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    اللہ اللہ اللہ اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرۂ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ (Pg. 492)
    • Author : مولانا عبدالمجتبیٰ رضوی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے