Font by Mehr Nastaliq Web

حرفِ اقرا سے جلی جب شمعِ دیوارِ حرا

حنیف نازش قادری

حرفِ اقرا سے جلی جب شمعِ دیوارِ حرا

حنیف نازش قادری

MORE BYحنیف نازش قادری

    حرفِ اقرا سے جلی جب شمعِ دیوارِ حرا

    جگمگا اٹھا نبی کے نور سے غارِ حرا

    آج بھی جاری ہے میرے شاہ کا فیضِ کرم

    بٹ رہے ہیں آج بھی ہر سمت انوارِ حرا

    آتے رہتے تھے یہاں سرکار جن ایام میں

    چومتی رہتی تھی بادِ قدس رخسارِ حرا

    خدمتِ سرکار میں سب پیش کرتے تھے سلام

    چاہے وہ اشجارِ مکہ ہوں کہ احجارِ حرا

    پتھروں میں بھی نظر آتی ہے سونے کی چمک

    دیکھ لو تم آنکھ والو جا کے کہسارِ حرا

    کر گئی دل میں مرے گھر، ایک زائر کی یہ بات

    سر پہ مکہ کی سجی ہے خوب دستارِ حرا

    رکھ دوں ان کے نقشِ پا پہ جا کے میں نازشِ جبیں

    ہو مقدر میں اگر، اک بار دیدارِ حرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے