جمال_شہ_بحر_و_بر غوث_اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
جمال شہ بحر و بر غوث اعظم
دکھا دیجئے اک نظر غوث الاعظم
ہے قربان دل نام پر غوث الاعظم
وظیفہ ہے شام و سحر غوث اعظم
علی کے والد رہے ولیوں کے رہبر
خدا کی ہے تم پر نظر غوث اعظم
حسین و حسن کے چمن کی ہیں رونق
ریاضی نبی کے ثمر غوث اعظم
شریعت ہے تاباں طریقت ہے روشن
حقیقت کے شمس و قمر غوث اعظم
تصور میں ہے آپ کی شکل نوری
منور ہیں قلب و جگر غوث اعظم
فرشتے ادب سے مؤدب کھڑے ہیں
وہ ہے آپ کا پاک در غوث اعظم
مے نقشبندی سے سرشار ہے دل
نہیں مجھ کو اپنی خبر غوث اعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.