Font by Mehr Nastaliq Web

رنگ چمن پسند نہ پھولوں کی بو پسند

حسن رضا بریلوی

رنگ چمن پسند نہ پھولوں کی بو پسند

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    رنگ چمن پسند نہ پھولوں کی بو پسند

    صحرائے طیبہ ہے دلِ بلبل کو تو پسند

    اپنا عزیز وہ ہے جسے تو عزیز ہے

    ہم کو ہے وہ پسند جسے آئے تو پسند

    مایوس ہو کے سب سے میں آیا ہوں تیرے پاس

    اے جان کر لے ٹوٹے ہوئے دل کو تو پسند

    ہیں خانہ زاد بندۂ احساں تو کیا عجب

    تیری وہ خو ہے کرتے ہیں جس کو عدو پسند

    کیوں کر نہ چاہیں تیری گلی میں ہوں مٹ کے خاک

    دنیا میں آج کس کو نہیں آبرو پسند

    ہے خاکسار پر کرمِ خاص کی نظر

    عاجز نواز ہے تیری اے خوبرو پسند

    قل کہہ کر اپنی بات بھی لب سے ترے سنی

    اللہ کو ہے اتنی تری گفتگو پسند

    حور و فرشتہ جن و بشر سب نثار ہیں

    ہے دو جہاں میں قبضہ کیے چار سو پسند

    ان کے گناہ گار کی امید عفو کو

    پہلے کرے گی آیت لا تقنطوا پسند

    طیبہ میں سر جھکاتے ہیں خاکِ نیاز پر

    کونین کے بڑے سے بڑے آبرو پسند

    ہے خواہشِ وصالِ درِ یار اے حسنؔ

    آئے نہ کیوں اثر کو مری آرزو پسند

    مأخذ :
    • کتاب : ذوق نعت (Pg. 56)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے