Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اللہ سے کیا پیار ہے عثمان غنی کا

حسن رضا بریلوی

اللہ سے کیا پیار ہے عثمان غنی کا

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عثمان غنی (مدینہ-سعودی عرب)

    اللہ سے کیا پیار ہے عثمان غنی کا

    محبوب خدا یار ہے عثمان غنی کا

    رنگین وہ رخسار ہے عثمان غنی کا

    بلبل گل گلزار ہے عثمان غنی کا

    گرمی پہ یہ بازار ہے عثمان غنی کا

    اللہ خریدار ہے عثمان غنی کا

    کیا لعل شکر بار ہے عثمان غنی کا

    قند ایک نمک خوار ہے عثمان غنی کا

    سرکار عطا پاس ہے عثمان غنی کی

    دربار دُربار ہے عثمان غنی کا

    دل سوخت و ہمت جگر اب ہوتے ہیں ٹھنڈے

    وہ سایۂ دیوار ہے عثمان غنی کا

    جو دل کو ضیا دے جو مقدر کو جلا دے

    وہ جلوۂ دیدار ہے عثمان غنی کا

    جس آئینہ میں نور الٰہی نظر آئے

    وہ آئینہ رخسار ہے عثمان غنی کا

    سرکار سے پائیں گے مرا دوں پہ مرادیں

    دربار یہ دربار ہے عثمان غنی کا

    بیمار ہے جس کو نہیں آزار محبت

    اچھا ہے جو بیمار ہے عثمان غنی کا

    اللہ غنی حد نہیں انعام و عطا کی

    وہ فیض پہ دربار ہے عثمان غنی کا

    رک جائیں مرے کام حسنؔ ہو نہیں سکتا

    فیضان مدد گار ہے عثمان غنی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے