Font by Mehr Nastaliq Web

جب بھی کہیں پہ مدحتِ شان خدا ہوئی

ہیرانند سوز

جب بھی کہیں پہ مدحتِ شان خدا ہوئی

ہیرانند سوز

MORE BYہیرانند سوز

    جب بھی کہیں پہ مدحتِ شان خدا ہوئی

    ذکر رسول پاک سے ہی ابتدا ہوئی

    وہ پا گیا نجات گناہوں کے بوجھ سے

    محشر میں جس کو ان کی شفاعت عطا ہوئی

    نور خدا تھا رخ پہ رسالت مآب کے

    پروانہ وار آپ پہ دنیا فدا ہوئی

    ہر امتی پہ رنج و مصائب کی دھوپ میں

    سایہ فگن انہیں کے کرم کی ردا ہوئی

    اکسیر ہوگی میری بصارت کے واسطے

    مجھ کو نصیب ان کی اگر خاک پا ہوئی

    اے شاہ مرسلین کتاب مبین سے

    فطرت ترے غلام کی حق آشنا ہوئی

    اترے ہیں جب بھی ذہن میں اشعار نعت کے

    اے سوزؔ ان سے میری عقیدت سوا ہوئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے