کیا ہے نہ کرے_گا کوئی ایسا مرحبا سجدہ
دلچسپ معلومات
موسیٰ آزاد قوال کی آواز میں فلمی طرز پر لکھی ہوئی مقبولِ عام منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
کیا ہے نہ کرے گا کوئی ایسا مرحبا سجدہ
حسین ابن علی تم نے تو رن میں کر لیا سجدہ
یہی کہتے تھے یا رب بخش دے امت محمدؐ کی
دعا والفجر تھی اور سورۂ یٰسین تھا سجدہ
گلا تھا زیر خنجر اور سجدے میں جھکا تھا سر
ہوا تن سے جدا سر تب کہیں پورا ہوا سجدہ
کہا جبریل نے رو کر عبادت اس کو کہتے کوئی
بدن چھلنی جبیں زخمی مگر رک نہ سکا سجدہ
نمازی کوئی ایسا آج تک سجدہ نہ کر پایا
اسی باعث زمیں پر قرض ہے شبیر کا سجدہ
ہنرؔ صد آفریں کعبے نے جس کو خود سلامی دی
خدا کو جب علی کے لعل نے رن میں کیا سجدہ
- کتاب : Moosa Azad Qawwal, Part 1 (Pg. 6)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.