ولی خدا کے ہو ماشاء_اللہ رسول کی تم ہو آل خواجہ
دلچسپ معلومات
موسیٰ آزاد قوال کی آواز میں فلم غلامی کے طرز ’’تمہارا دل یا ہمارا دل ہے‘‘ پر لکھی ہوئی مقبولِ عام منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
ولی خدا کے ہو ماشاء اللہ رسول کی تم ہو آل خواجہ
علی کی آنکھوں کے تم ہو تارے ہو فاطمہ بی کے لال خواجہ
یہ ہندو مسلم یہ سکھ عیسائی سبھی تو ہیں آپ کے فدائی
سبھی کی سنتے ہو تم صدائیں سبھی کا تم کو خیال خواجہ
یہ شان صد مرحبا تمہاری خدا سے آپ نے دعا کی
تو بانجھ عورت نے جگ میں پایا خدا کی رحمت سے لعل خواجہ
گدا ہی کیا تاجور بھی خواجہ تمہارے در کا غلام ادنیٰٰ
حضور سلطان ہند ہو تم نہیں تمہاری مثال خواجہ
جہاں میں گرتوں کو ہے سنبھالا کسی کو خالی نہ در سے ٹالا
ہر اک سوالی کا تم نے بے شک کیا ہے پورا سوال خواجہ
ہنرؔ پے نظر کرم ہو آقا یہ سوچ کر میں نے التجا کی
حسین کے آپ ہیں دلارے ہیں آپ جان بلال خواجہ
- کتاب : Moosa Azad Qawwal, Part 1 (Pg. 5)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.