Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بپا کر کے جلوہ خدا آگئے ہیں

الہ بخش خاں

بپا کر کے جلوہ خدا آگئے ہیں

الہ بخش خاں

MORE BYالہ بخش خاں

    بپا کر کے جلوہ خدا آگئے ہیں

    وہ دیکھو رسولِ خدا آگئے ہیں

    فرشتے تھے کہتے صلوٰتوں سے ہر جا

    وہ سردار کل انبیا آگئے ہیں

    چہارم فلک سے نبی کر کے رفعت

    سرِ عرشِ نورالہدا آگئے ہیں

    سلامی کرو اے فرشتو! نبی کی

    زمیں سے بہ عرشِ علا آگئے ہیں

    زمانہ کو حضرت رسولِ خداوند

    دکھانے خدا کی فضا آگئے ہیں

    ذرا آن کی آن میں جا کے واپس

    یہ مل حق سے صل علی آگئے ہیں

    ہٹاوے محمد کے رخ سے صبا تو

    بکھر کر جو گیسو دو تا آگئے ہیں

    محمد خداوند سے امت کی خاطر

    ہر اک مرض کی لے دوا آگئے ہیں

    خدا سے جو تھی مولناؔ بات تیری

    محمد وہ بگڑی بنا آگئے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے