Sufinama

سر خدا کے سامنے مجھ کو جھکانا یاد ہے

الہ بخش خاں

سر خدا کے سامنے مجھ کو جھکانا یاد ہے

الہ بخش خاں

MORE BYالہ بخش خاں

    سر خدا کے سامنے مجھ کو جھکانا یاد ہے

    ہجر میں حضرت نبی کے تلملانا یاد ہے

    ناتواں مسکیں ہوں لیکن باصلوٰۃ و باسلام

    تن یہ سر دین نبی پر سب مٹانا یاد ہے

    جان کر رتبہ عبادت ہجرت میں تیرے نبی

    اشک حسرت آنکھ سے ہر دم بہانا یاد ہے

    واسطے حاجات کے آگے ترے یارب عیاں

    ہاتھ درگاہ میں تری مجھ کو اٹھانا یاد ہے

    آگ سے نمرود کی تو نے بچایا تھا خلیل

    شکم ماہی میں تیرا یونس چھپانا یاد ہے

    حق کی خوشنودی کی خاطر دیکھ ابراہیم کو

    حلق اسماعیل پر خنجر چلانا یاد ہے

    عرش اعظم پر خدا نے مصطفیٰ ذیشان کو

    سروری کے تخت پر برتر بٹھانا یاد ہے

    بندگی کر حق خدا کی مولناؔ بعد از نماز

    نام پر اسلام کے گر سر کٹانا یاد ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے