مہرباں وہ خدا آج کی رات ہے
مہرباں وہ خدا آج کی رات ہے
مصطفیٰ پہ فدا آج کی رات ہے
کر لو توبہ گناہوں سے اے مومنو
باب رحمت کھلا آج کی رات ہے
دونوں عالم کی بخشش کا آگے خدا
دیکھ لو فیصلہ آج کی رات ہے
اک دعا سے رسولؐ خدا کی ابھی
سب کا ہوتا بھلا آج کی رات ہے
تیری امت کو حضرت حبیب خدا
فکر روز جزا آج کی رات ہے
کر کے معراج کی شب وہاں سے یہاں
آیا نور خدا آج کی رات ہے
طور پر دیکھ لے جا کے موسیٰ نبی
جلوہ ان کا بپا آج کی رات ہے
مومنوں کو مبارک یہ شب ہو سدا
ان پہ رحمت خدا آج کی رات ہے
شور و غوغا فلک پر ارے مولنا
تم نے دیکھا یہ کیا آج کی رات ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.