جو دو_جہاں کی جان ہے جلوہ اوسی کا ڈھونڈ
جو دو جہاں کی جان ہے جلوہ اوسی کا ڈھونڈ
گلشن اسی کا ڈھونڈ نظارہ اسی کا ڈھونڈ
رکھنا ہو سر میں سودا تو رکھ اس کی ذات کا
وحشت کا ہو تقاضا تو صحرا اسی کا ڈھونڈ
چل کر اسی پے فرش سے پہنچے گا عرش تک
منزل کی ہے تلاش تو رستہ اسی کا ڈھونڈ
قسمت سے ہو نصیب تو چوکھٹ اسی کی چوم
دل کے قرار کے لئے کوچہ اوسی کا ڈھونڈ
اس پیکر جمال کا جلوہ بھی دیکھ لے
قرآں کے صفحہ صفحہ میں چہرہ اسی کا ڈھونڈ
محبوب کائنات خدا نے جسے کہا
دامن اسی کا تھام سہارا اسی کا ڈھونڈ
تشنہ ہے تیری روح تو طیبہ کی سمت چل
ساقی وہی ہے تیرا مینا اسی کا ڈھونڈ
تاریکیٔ حیات میں مل جائے گی نجات
اے التفاؔت تو بھی اجالا اسی کا ڈھونڈ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.