Sufinama

نبی کے فیض سے وہ دل جو فیضیاب نہیں

التفات امجدی

نبی کے فیض سے وہ دل جو فیضیاب نہیں

التفات امجدی

MORE BYالتفات امجدی

    نبی کے فیض سے وہ دل جو فیضیاب نہیں

    کھلے گا اس پے مسرت کا کوئی باب نہیں

    تمام عمر نظر میں وہی سمائے رہیں

    انہیں ہی خواب میں دیکھوں یہ کس کا خواب نہیں

    جو دل سے ان پہ درود و سلام پڑھتے ہیں

    بروز حشر انہیں کوئی اضطراب نہیں

    انہیں کے صدقے میں بخشی گئی ہے اس کو ضیا

    یہ آفتاب بغیر ان کے آفتاب نہیں

    نگاہ کیسے اٹھائیں وہاں فرشتے بھی

    وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں

    مرے حضور کی رفعت مرے نبی کا مقام

    یہ وہ سوال ہیں جن کا کوئی جواب نہیں

    مرے حضور کو جب منتخب خدا نے کیا

    اب اس کے بعد کسی کا بھی انتخاب نہیں

    وہ شاہ وقت ہوا بھی تو کیا کہ ہے ناکام

    نہیں غلام نبی وہ تو کامیاب نہیں

    کہے گا اس کو جگر کون التفاؔت بھلا

    اگر فراق میں ان کے جگر کباب نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے