شہ_امم کی اگر دل میں چاہ ہو جائے
شہ امم کی اگر دل میں چاہ ہو جائے
گدا بھی ہو تو زمانے کا شاہ ہو جائے
درود پڑھ کے عقیدت سے گر قدم رکھ دوں
مجھے یقیں ہے سمندر میں راہ ہو جائے
مرے خدا ترے محبوب کا رخ تاباں
مری نگاہوں کی آماجگاہ ہو جائے
وہی خدا کی نگاہوں میں معتبر ہو گا
کہ جس پر میرے نبی کی نگاہ ہو جائے
جو ان کی شان میں گستاخیوں کی سوچے بھی
پلک نہ جھپکے کہ عقبیٰ تباہ ہو جائے
نہاں جو سینے میں توحید کی امانت ہے
تو کفر و شرک سے کیسے نباہ ہو جائے
جب التفاؔت چلے منزل بقا کی طرف
متاع عشق نبی زاد راہ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.