کروں نام سے اس کے میں ابتدا
کروں نام سے اس کے میں ابتدا
کہ جس نے جہاں کن سے پیدا کیا
ہے ذات اس کی بیچوں و چند و چرا
صفات اس کے عالم میں بے انتہا
وہ نام و نشاں سے بری آپ ہے
پہ نام و نشاں سب اسی سے ہوئے
کیا سارے عالم کو جب آشکار
تو قدرت کی ہر اک دکھائی بہار
مشیت کا جب کچھ تقاضہ ہوا
ظہور اپنا قید بشر سے کیا
بہم کر کے نار و ہوا آب و خاک
کی آراستہ اس سے اک شکل پاک
یکا یک ہوا حب ذاتی کو جوش
ہوئے محو آدم کے ہوش
جہاں میں ہوا کشف سر وجود
ہوئی اس کے پہلو سے حوا نمود
جو اک جاں کو ملبوس روتن ملا
بہشت بریں ان کو مسکن ملا
بس اب بند کر لے زباں علوؔیا
ذرا غور تو کر کہ بکتا ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.