Font by Mehr Nastaliq Web

یاد_سرکار کو سینے سے لگا رکھا ہے

اقبال انور

یاد_سرکار کو سینے سے لگا رکھا ہے

اقبال انور

MORE BYاقبال انور

    یاد سرکار کو سینے سے لگا رکھا ہے

    ہم نے ویرانے میں گلزار کھلا رکھا ہے

    بات بن جائے اگر چشم عنایت ہو جائے

    ورنہ اس ہستئ موہوم میں کیا رکھا ہے

    نام محبوب دو عالم ہے سہارا سب کا

    ہم نے اس نام کا ہی ورد صدا رکھا ہے

    شہر رحمت میں جو دیکھا تھا میری آنکھوں نے

    خلوت جاں میں وہی نقش سجا رکھا ہے

    مجھ کو اللہ نے ہر دم سے کیا ہے آزاد

    نام اس ذات گرامی سے لگا رکھا ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے