Font by Mehr Nastaliq Web

معیار_اہل_دین ہے اسوہ حضور کا

اقبال عظیم

معیار_اہل_دین ہے اسوہ حضور کا

اقبال عظیم

MORE BYاقبال عظیم

    معیار اہل دین ہے اسوہ حضور کا

    اور روح اصل دین ہے خطبہ حضور کا

    جو کچھ بھی ہے جہاں بھی ہے سب ان کے دم سے ہے

    یہ ساری کائنات ہے صدقہ حضور کا

    اللہ خود ہے واصف اوصاف مصطفیٰ

    قرآن پاک کیا ہے قصیدہ حضور کا

    سرمہ کروں میں آنکھوں کا قدموں کی دھول کو

    پا جاؤں میں جو نقشے کف پا حضور کا

    کیا جانے کیسی ہوں گی وہ روشن بصارتیں

    دیکھا جنہوں نے خود رخ زیبا حضور کا

    اقبالؔ دو گھروں کا پتہ دل پہ نقش ہے

    کعبہ خدا کا گھر ہے مدینہ حضور کا

    معیار اہل دین ہے اسوہ حضور کا

    اور روح اصل دین ہے خطبہ حضور کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے