خلد_بریں کے مالک_و_مختار آپ ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
خلد بریں کے مالک و مختار آپ ہیں
شبیر بیکسوں کے مددگار آپ ہیں
ہے سر بلند آپ کا نیزے کی نوک پر
یہ سر بتا رہا ہے کہ سردار آپ ہیں
فوجوں کی موج چیر کے پہنچے فرات پر
عالم میں نامدار علمدار آپ ہیں
صبر و سکون عہد و وفا اور رضائے حق
ارکان دین کا کھلا کردار آپ ہیں
باقی یزیدیت کا نہ نام و نشاں رہا
موجود ہر جگہ میرے سرکار آپ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.