Font by Mehr Nastaliq Web

میری نگاہ سے دیکھے تو کوئی شان_حسین

اقبال حسین

میری نگاہ سے دیکھے تو کوئی شان_حسین

اقبال حسین

MORE BYاقبال حسین

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    میری نگاہ سے دیکھے تو کوئی شان حسین

    بلند عرش بریں سے ہے آستان حسین

    جہاں میں جب سے فروزاں ہے داستان حسین

    زمیں کو ہم تو سمجھتے ہیں آستان حسین

    فلک گواہ ہے سر ہو گیا جدا تن سے

    مگر قرآن ہی پڑھتی رہی زبان حسین

    جو سر کٹا کے دیا ہو راہ محبت میں

    وہ بے مثال ہے دنیا میں امتحان حسین

    زمین و آسماں شمس و قمر نے دیکھا ہے

    کہ حق پہ ہو گیا قربان خاندان حسین

    امیر ہو کہ گدا ہو یہ جانتے سب ہیں

    کہ بادشاہوں سے بہتر ہے خادمان حسین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے