نبی جب بھی چاہیں خدا کی رضا سے
دیے کر دیں روشن بہکتی ہوا سے
دعاؤں میں رکھنا نبی کا وسیلہ
یقیناً ملے گا بہت کچھ خدا سے
منور ہوا جس سے سارا زمانہ
اجالا ہوا ایسا غار حرا سے
ادب سے تو میرا سلام عقیدت
صبا جا کے کہنا شہ دوسرا سے
مزہ کالی کملیؐ کے سائے کا پوچھو
علی سے حسین و حسن فاطمہ سے
چلو اپنے دامن میں اقبال بھر لیں
کرم بٹ رہا ہے در مصطفیٰؐ سے
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 475)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.