دین_حق کے پاسباں آقا حسن مولیٰ حسین
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
دین حق کے پاسباں آقا حسن مولیٰ حسین
ہم زمیں تم آسماں آقا حسن مولیٰ حسین
کیا صفت ہوگی بیاں آقا حسن مولیٰ حسین
ہم کہاں اور تم کہاں آقا حسن مولیٰ حسین
ناز سے دوش پیمبر پر بٹھائے آپ کو
خود امام مرسلاں آقا حسن مولیٰ حسین
نام حق پر اپنا گھر بھر کر دیا جس نے فدا
ہیں وہ میرے کارواں آقا حسن مولیٰ حسین
ہر امام وقت جن کے گھر کا خادم اور غلام
وہ امام دو جہاں آقا حسن مولیٰ حسین
جن کے نانا ہیں محمدؐ مصطفیٰ والد علی
فاطمہ زہرا ہیں ماں آقا حسن مولیٰ حسین
دین حق کو کر دیا اپنے لہو سے سرخرو
ہو گئے خود جاوداں آقا حسن مولیٰ حسین
لشکر حر کو کیا سیراب خود پیاسے رہے
کیسے تھے وہ مہرباں آقا حسن مولیٰ حسین
مجھ ضیائےؔ رو سیہ پر بھی کرم کی اک نظر
آپ کا ہوں مدح خواں آقا حسن مولیٰ حسین
- کتاب : Jalwa-e-Gul Lafz-ba-Lafz
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.