Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سر کٹا ڈالا نام_خدا پر مرحبا شان_آل_پیمبر

اشتیاق عالم شہبازی

سر کٹا ڈالا نام_خدا پر مرحبا شان_آل_پیمبر

اشتیاق عالم شہبازی

MORE BYاشتیاق عالم شہبازی

    دلچسپ معلومات

    مناقب در شان اہلِ بیت اطہار۔

    سر کٹا ڈالا نام خدا پر مرحبا شان آل پیمبر

    سر ہی کیا دے دیا اپنا گھر بھر مرحبا شان آل پیمبر

    یہ کلیجہ تھا آل نبی کا یہ جگر تھا تو ابن علی کا

    ہے نہ ہوگا کوئی ایسا رہبر مرحبا شان آل پیمبر

    دودھ کا فاطمہ کے اثر تھا ابن حیدرؑ جو سینہ سپر تھا

    تھا جلال خدا ان کا تیور مرحبا شان آل پیمبر

    تین دن کے وہ بھوکے پیاسے کہہ رہے تھے صف اشقیا سے

    مرد مومن کو کیا موت کا ڈر مرحبا شان آل پیمبر

    دست شبیر پر ننھے اصغر تیر کھا کے ہوئے خون میں تر

    استقامت یہ اللہ اکبر مرحبا شان آل پیمبر

    شان عباس علمدار دیکھو کیا نبی کا گھرانا ہے سمجھو

    ہے کہاں کوئی ایسا برادر مرحبا شان آل پیمبر

    زخم ہے ان کے تن پہ بہتر پھر بھی سجدے میں ہیں ابن حیدرؑ

    عصر کا وقت اور تیغ سر پر مرحبا شان آل پیمبر

    دین و دنیا میں جو کچھ ضیاؔ ہے صدقۂ خانۂ مصطفیٰ ہے

    سب کے مولیٰ ہیں شبیر و شبر مرحبا شان آل پیمبر

    مأخذ :
    • کتاب : Jalwa-e-Gul Lafz-ba-Lafz (Pg. 76)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے