مرغ_دل کا ہے نشیمن آشیاں شہباز کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شہباز محمد (بھاگل پور، بہار)
مرغ دل کا ہے نشیمن آشیاں شہباز کا
چھوڑ کر جائیں کہاں ہم آستاں شہباز کا
سیر ان کی عالم بالا سے برتر ہے کہیں
ہے تفرج گاہ بے شک لا مکاں شہباز کا
روضۂ شہباز ہے کیسا جہاں میں پر بہار
چار باغ خلد سا ہے بوستاں شہباز کا
فرش مخمل کا بچھا دیتا ہے فراش بہار
تا کرے گل گشت اس پر باغباں شہباز کا
طائران قدس رہتے ہیں ہمیشہ نغمہ سنج
بلبل دل کے لیے ہے بوستاں شہباز کا
جب رسول دوسرا خود ان کی تعریفیں کریں
پھر کوئی کیا دوسرا ہو مدح خواں شہباز کا
سید عالم سے نسبت ہے جو مولانا کو خاص
اس لیے خادم رہا شاہ جہاں شہباز کا
خضر آئے تھے ہمیشہ اور سناتے تھے خبر
واہ کیا رتبہ ہے عالم میں عیاں شہباز کا
خاتم مرسل سے ہاتھ آئی جو اک انگشت
ہو گیا زیر نگیں دونوں جہاں شہباز کا
کیوں نہ ہو مثل ضیاؔ مداح ان کا بہرہ ور
فرش سے ہے عرش تک حکم رواں شہباز کا
- کتاب : Jalwa-e-Gul Lafz-ba-Lafz (Pg. 110)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.