کس سے ممکن ہے صفت حضرت رسول اللہ کی
کس سے ممکن ہے صفت حضرت رسول اللہ کی
جب کی خالق خود کرے مدحت رسول اللہ کی
من رانی قد رالحق کے جلوؤں پر نثار
ہے بلا شک دید حق رویت رسول اللہ کی
یوں تو ان کے عام رحمت سے کوئی خالی نہیں
مؤمنوں پر خاص ہے رحمت رسول اللہ کی
لے گیے تشریف جس کوچہ سے شاہِ مرسلاں
اس گلی میں بس گئی نکہت رسول اللہ کی
راہ بھٹکیں کس لیے جویائے محبوبِ خدا
رہبر عشاق ہے نکہت رسول اللہ کی
دامنِ امید بھر کر کیوں نہ لائیں نامراد
پھیرنا خالی نہیں عادت رسول اللہ کی
جانور سنگ و شجر انس و ملک عرش و فلک
جانتے ہیں جیسی ہے قدرت رسول اللہ کی
اس کو لوٹا یا تو ایک ایما سے اس کے دو کیے
مہر و مہ سے پوچھیے طاقت رسول اللہ کی
سب فرشتوں میں انہیں اس واسطے افضل کیا
کرتے تھے روح الامیں خدمت رسول اللہ کی
جمع ہوں گے روزِ محشر اولین و آخریں
اور دِکھائی جائے گی عزت رسول اللہ کی
ہم بھکاری بھول جائیں گے مصائب حشر کے
دیکھ لیں گے جس گھڑی صورت رسول اللہ کی
اک اکیلی جان خود معصوم فِکرِ دو جہاں
مرحبا صد مرحبا ہمت رسول اللہ کی
انبیا و اولیا و اولین و آخریں
کون ہے جس کو نہیں حاجت رسول اللہ کی
اے زہے رحمت سیہ کارانِ امت کے لیے
ہوگئی آراستہ جنت رسول اللہ کی
داورِ محشر بروزِ حشر یوں فرمائے گا
جائے پہلے خلد میں امت رسول اللہ کی
اہلِ محشر کی نظر ان کی طرف کو کیوں نہ ہو
دیکھتا ہے خود خدا صورت رسول اللہ کی
اس کو حاصل ہوگیا قربِ خدا کا مرتبہ
جس کے ہاتھ آئی یہاں صحبت رسول اللہ کی
ختم کر دی جاں نثاری حضرتِ صدیق نے
جب کہ مکے سے ہوئی ہجرت رسول اللہ کی
قرب دنیا میں تھا اس سرکار سے صدیق کا
بعد رحلت بھی رہی قربت رسول اللہ کی
ہیں اسی حالت سے زندہ جس طرح دنیا میں تھے
ظاہری صورت سے تھی رحلت رسول اللہ کی
آرزوئیں دل کی کرتی ہیں دعا اللہ سے
ہم بھی دیکھیں گے کبھی تربت رسول اللہ کی
آتے ہیں لاکھوں ملک جس کی زیارت کو انہیں
جانِ مؤمن کہیے یا تربت رسول اللہ کی
کر دیا تیرا لقب مرشد نے مداح الحبیب
کر جمیلؔ قادری مدحت رسول اللہ کی
- کتاب : قبالۂ بخشش (Pg. 305)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.