Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا نے اس قدر اونچا کیا پایہ محمد کا

جمیل قادری

خدا نے اس قدر اونچا کیا پایہ محمد کا

جمیل قادری

MORE BYجمیل قادری

    خدا نے اس قدر اونچا کیا پایہ محمد کا

    نہ پہچانا کسی نے آج تک رتبہ محمد کا

    بحکمِ حق اترتے ہیں فرشتے خاص رحمت کے

    کیا کرتے ہیں جب اہلِ سنن چرچا محمد کا

    تعجب کیا اگر انساں گزارے عمر مدحت میں

    ثنا خواں ہے دو عالم میں ہر اک ذرہ محمد کا

    سیہ کاروں کی کیا گنتی کہ درگاہ الٰہی میں

    وسیلہ ڈھونڈتے ہیں حضرت موسیٰ محمد کا

    عدیم المثل و لا ثانی ہے وہ ذاتِ مبارک یوں

    بنایا ہی نہیں اللہ نے سایہ محمد کا

    کسی تیراک کو اس کا کنارہ مل نہیں سکتا

    کہ جاری بحرِ وحدت سے ہوا چشمہ محمد کا

    شہنشاہِ مدینہ بادشاہِ ہفت کشور ہے

    ہوا اللہ کی ہر شے پہ ہے قبضہ محمد کا

    تصدق ایسی رفعت پر کہ برسوں قبل دنیا میں

    سناتے آئے مژدہ حضرت عیسیٰ محمد کا

    نرالی پیاری پیاری روشنی ہے شمعِ باری میں

    کہ ہے سارا زمانہ دل سے پروانہ محمد کا

    مدینے کے مقدر عرش کی تقدیر پر قرباں

    کہاں قسمت کہ اس دل میں ہو کاشانہ محمد کا

    رفعنا کا رکھا ہے تاج سر پر حق تعالیٰ نے

    پھریرا عرش اعظم پر اڑا کس کا محمد کا

    نہ کیوں کر مشک و عنبر مست ہوں گیسو کی خوشبو سے

    کہ حق کا دستِ قدرت ہو گیا شانہ محمد کا

    الم نشرح لک صدرک سے یوں آواز آتی ہے

    کشادہ کر دیا اللہ نے سینہ محمد کا

    بصیرت حق نے دی ہے جن کی آنکھوں کو وہ کہتے ہیں

    ہے روشن مہر و مہ سے بڑھ کے ہر ذرہ محمد کا

    خرابی آنکھ کی ہے گر نہ دیکھے ان کے جلوے کو

    کہ عالم میں کسی سے بھی نہیں پردہ محمد کا

    بلا وصلِ نبی وصلِ الٰہی غیر ممکن ہے

    خدا کے گھر پہنچنے کو ہے دروازہ محمد کا

    گنہگاروں کی اس سے مشکلیں آسان ہوتی ہیں

    نہ کیوں کر سب سے بڑھ کر نام ہو پیارا محمد کا

    نہیں ہے جو غلامِ مصطفیٰ بندہ ہے شیطاں کا

    وہی ہے بندۂ حق جو ہوا بندہ محمد کا

    جمیلِؔ قادری ایسی سنا رنگیں غزل کوئی

    کہ بے خود ہو یہاں ہر ایک مستانہ محمد کا

    مأخذ :
    • کتاب : قبالۂ بخشش (Pg. 51)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے