Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں ہو میرے جائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

جمیل قادری

دل میں ہو میرے جائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

جمیل قادری

MORE BYجمیل قادری

    دل میں ہو میرے جائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    سر میں رہے سودائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    فرش کی زینت رونق جنت باعث خلقت مظہر وحدت

    عرش کی عزت پائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    طور پر پہنچے حضرت موسیٰ چوتھے فلک پر حضرت عیسیٰ

    عرش معلیٰ جائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    قبلۂ کعبہ روضہ والا عرش سے اعلیٰ قبر معلیٰ

    جان جِناں صحرائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    جن و ملائک حور و غلماں سب ہیں نام پر ان کے قرباں

    کون نہیں جویائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    حق نے انہیں بے مثل بنایا پڑتا زمیں پر کیوں کر سایہ

    نور خدا اعضائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    جب کہ فرشتے قبر میں آئیں ذکر سوال کا لب پر لائیں

    میں یہ کہوں شیدائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    نزع میں تھا بیمار محبت یاد جو آئی ان کی صورت

    بر سر بالیں آئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    تاج فترضى سر پر رکھ کر حق نے کہا کہ بروزِ محشر

    چاہے جسے بخشائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    قبر سے جس دم سر کو اٹھاؤں ساری مرادیں دل کی پاؤں

    دیکھوں رخ زیبا محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    اہل معاصی پائیں خلاصی دفتر بد دھو ڈالیں عاصی

    جوش پہ ہے دریائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    جب گھبرائیں گے عاصی ڈر کر رحمتِ حق یہ کہے گی بڑھ کر

    چین کریں شیدائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    خوف ہے گر کچھ روز جزا کا دل میں جما کر نام خدا کا

    ورد کرو اسمائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    سن کے نبی کا ذکر ولادت دیکھ کے ان کی رفعت و شوکت

    خاک ہوئے اعدائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    ہے یہ دعائے جمیلؔ مضطر حشر کے دن اے داور محشر

    سر ہو مرا اور پائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :
    • کتاب : قبالۂ بخشش (Pg. 160)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے