جس کی ہر بندے کے دل میں راہ ہے یا چاہ ہے
جس کی ہر بندے کے دل میں راہ ہے یا چاہ ہے
تو ہی وہ اللہ ہے ہاں تو ہی وہ اللہ ہے
اب بھی مل جا مجھ سے اے بت ورنہ کل سن لے گا تو
میں مسلماں ہو گیا پھر میرا رب اللہ ہے
نام لیتی ہے ترا مخلوق مجھ کو دیکھ کر
یعنی یہ بندہ ہے اس کا جس کا نام اللہ ہے
ہے اسی کا نام کعبا مل گیا جس گھر میں تو
جس گلی سے تیرے گھر پہنچے وہ تیری راہ ہے
کیسا پیارا نام ہے یہ میرا مجھ سے پوچھئے
جس نے دیکھا مجھ کو بولا بندۂ درگاہ ہے
تیرا آثار قدم ہے دونوں عالم کا فروغ
یہ زمیں پر نقش پا ہے آسماں پر ماہ ہے
چودھویں کا چاند ہے یا صورت لیلیٰ ہے یہ
قیس کی تصویر ہے یا خود اسی کی آہ ہے
نالہ میرا سن کر اکبرؔ شب کو فرماتے ہیں وہ
یہ ہمیں سونے نہیں دیتی ہے کس کی آہ ہے
- کتاب : جذباتِ اکبر (Pg. 158)
- Author :شاہ اکبرؔ داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.