Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ یافت وہم و خرد پایۂ کمال علی

جنید بغدادی

نہ یافت وہم و خرد پایۂ کمال علی

جنید بغدادی

MORE BYجنید بغدادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    نہ یافت وہم و خرد پایۂ کمال علی

    بہ وصف راست نیاید بیان حال علی

    وہم و خرد حضرت علی کے مرتبہ کمال کو نہیں پہنچا آپ کی توصیف کا بیان ناممکن ہے، آپ کے حال کو ٹھیک ٹھیک بیان کرنا ممکن نہیں۔

    مقرر است کہ در عہدِ فطرت ارواح

    بروح پاک محمد بد اتصال علی

    یہ بات یقینی ہے کہ ظہورِ ارواح کے وقت حضرت علی کی روح کا اتصال، روح پاک حضرت محمد کے ساتھ تھا۔

    زبد و حال کہ بر ست از ریاضِ صفا

    بہ آب علم برو مند شد نہال علی

    نہال علی ابتدا ہی سے باغ جنت سے اگا ہے اور آب علم سے شاداب ہوا ہے۔

    چو آفتابِ رسالت طلوع کرد از غیب

    ظہور یافت ازاوج افق ہلال علی

    جب عالمِ غیب سے آفتاب رسالت طلوع ہوا تو اوج افق پر ہلال علی بھی جلوہ گر ہوا۔

    نخست قرعۂ ایماں بہ نام او آمد

    کہ خیر بود و سعادت نشانِ فال علی

    ایمان کا پہلا قرعہ آپ ہی کے نام سے نکلا کہ خیر و سعادت علی کی فال کا نشان تھا۔

    چو یافت خطبۂ اسلام زیب و زینت وحی

    گرفت کار غزا رونق از قتالِ علی

    جس طرح اسلام کے پیام اور خطبے نے وحی الٰہی سے زیب و زینت پائی، اسی طرح غزوات اسلام کی رونق آپ کی دلیرانہ جنگ سے ہوئی۔

    جواب داد سوالات کل عالم را

    کسے نہ گفت جوابے زیک سوال علی

    آپ نے تمام دنیا کے سوالات کے جوابات دیے لیکن آپ کے ایک سوال کا بھی کوئی جواب نہ دے سکا۔

    حدیث رایت و طیر و غدیر و عقد اخا

    شہودِ آیۂ صدق اند بر خصال علی

    احادیثِ رایت وطیر و غدیر اور ’’عقد اخا‘‘ آپ کی سیرت مبارک کی تصدیق کی نشانیاں ہیں۔

    نزول آیۂ مستغفرین بالاسحار

    بود دلیل مناجات ز ابتہال علی

    ’’مستغفرین بالاسحار‘‘ کی آیت کا نزول حضرت علی کی مناجات اور آپ کے ترکِ لذات نفس کی دلیل ہے۔

    تو سر ’’الفنا و ولیکم‘‘ در یاب

    کہ بر تو کشف شود عزت وجلال علی

    تو ’’انفسنا‘‘ اور ’’ولیکم‘‘ کا راز معلوم کر تاکہ تجھ پر حضرت علی کی عزت و جلالت کا انکشاف ہو سکے۔

    نہ کر وہ طرفتہ عینے گناہ در ہمہ عمر

    کہ غرقِ طاعتِ حق بود ماہ و سال علی

    آپ نے تمام عمر ایک پلک جھپکنے کے وقفہ کے برابر بھی گناہ نہیں کیا کیوں کہ آپ کے سارے لمحات زندگی طاعت حق میں صرف ہوتے رہے۔

    ز جام لطفِ خداتا ابد بود سیراب

    کسے کہ نوش کند شربۂ زلال علی

    جو شخص شراب ناب علی نوش کرے گا وہ خدا کی رحمت کے جام سے تا ابد سیراب رہے گا۔

    بہ روشنائی ایماں رسد ز ظلمت کفر

    ولے کہ نور یقیں دید از جمالِ علی

    جس دل کو حضرت علی کے جمال سے نور یقین حاصل ہوا وہ کفر کے اندھیروں سے نجات پا کر ایمان کی روشنی تک پہنچا۔

    ازاں زماں کہ بدیدم جمال او در خواب

    نہ بودہ ام نفسے خالی از خیال علی

    میں نے جب سے خواب میں جمالِ علی کو دیکھا ہے میرا ایک سانس بھی خیالِ علی سے خالی نہیں رہا۔

    گواہ باش خدایا! کہ بندۂ تو جنیدؔ

    ہمیشہ ہست محب علی و آلِ علی

    اے خدا! تو گواہ رہنا کہ تیرا بندہ جنیدؔ ہمیشہ علی و اولادِ علی کا دوست رہا ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 23)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے