کعبے میں بھی ہے گرمئی_بازار_محمدؐ
کعبے میں بھی ہے گرمئی بازار محمدؐ
اللہ کا دربار ہے دربار محمدؐ
ہم اور سمجھتے تھے یہاں اور ہی کچھ ہے
کچھ پردۂ کعبہ ہیں ہیں اسرار محمد
سرکار کے پھیروں کے کیا کرتے ہیں پھیرے
ہے مد نظر اپنے وہ رفتار محمد
سرکار کے چومے ہوئے کو چومتے ہیں ہم
ہے پیش نظر وہ لب و رخسار محمد
یاد آتی ہے ہر طوف کے ہر پھیرے میں ہم کو
رفتار محمدؐ کبھی گفتار محمد
کعبہ کی سیہ پوشی یہ بے وجہ نہیں ہے
ہے پرتو گیسوئے طرح دار محمد
ہر چیز میں ہر شکل سے جلوہ ہے نمایاں
ہے آٹھوں پہر آنکھوں میں دیدار محمدؐ
کونین لگائی ہوئی دوکان نبی ہے
اللہ خریدار ہے بازار محمدؐ
کھولو نہ اسے راز جہاں اس میں بندھا ہے
یہ بولتی ہے زلف گرہ وار محمدؐ
ہم نور ہیں ہم نور ہیں ہم نور ہیں ہم نور
ہر رگ میں ہیں پھیلے ہوئے انوار محمد
کیا اس کے سوا اور مجھے عز و شرف ہو
غوثیؔ ہوں میں اک بندۂ سرکار محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.