Sufinama

میں کیا بتاؤں عظمت_و_رفعت رسولؐ کی

کلیم طاہری

میں کیا بتاؤں عظمت_و_رفعت رسولؐ کی

کلیم طاہری

MORE BYکلیم طاہری

    میں کیا بتاؤں عظمت و رفعت رسولؐ کی

    مالک ہی کر رہا ہے جو مدحت رسول کی

    سرکار انبیاء ہی ہیں سردار دو جہاں

    یہ شان آپ کی یہ ہے عظمت رسول کی

    ان کا لقب ہے رحمت عالم جو مومنو

    سارے بشر کو مل گئی رحمت رسول کی

    قرآن کا پیام دیا سب کو آپ نے

    سارے جہاں میں پھیلی ہدایت رسول کی

    امت کی فکر رہتی تھی ہر وقت آپ کو

    کتنی ہے خوش نصیب یہ امت رسولؐ کی

    گالی بھی سن کے دیتے رہے وہ دعا کلیمؔ

    تھی صرف مغفرت ہی کی عادت رسول کی

    مأخذ :
    • کتاب : Nazran-e-Resalat (Pg. 13)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے